فاروقہ اور گردونواح میں لوڈشیڈنگ، شہری اذیت میں مبتلا

فاروقہ اور گردونواح میں لوڈشیڈنگ، شہری اذیت میں مبتلا

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا) فاروقہ اور گردونواح میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہوگئے ، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہونے لگی ہیں۔

گزشتہ کئی روز سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ دن کے اوقات میں بجلی کی بندش سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے ، جبکہ رات کے اوقات میں صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے ۔ پہلے ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند کی جاتی تھی، تاہم اب ایک گھنٹہ بجلی فراہم کرکے دو سے تین گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی بند ہوتے ہی مچھروں کی بہتات سے مشکلات بڑھ جاتی ہیں، خواتین رات بھر دستی پنکھے جھلنے پر مجبور ہیں۔، جبکہ طویل بندش کے باعث یو پی ایس بھی جواب دے جاتے ہیں۔ شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں