ملیریا کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، گورنر سندھ
کراچی (نیوزایجنسیاں)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ملیریا ایک خطرناک بیماری ہے جس کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔۔۔
ملیریا کے خاتمے کے لیے گلیوں اور محلوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ، احتیاط علاج سے بہتر ہے ۔ ملیریا کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ ملیریا ایک خطرناک بیماری ہے جس کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں ۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ سے جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں عبدالغفور حیدری اور مولوی عثمان نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔