ڈی سی چنیوٹ کا لاہور روڈ چوکی برجیاں انٹری پوائنٹ کا دورہ

ڈی سی چنیوٹ کا لاہور روڈ چوکی برجیاں انٹری پوائنٹ کا دورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے لاہور روڈ چوکی برجیاں انٹری پوائنٹ ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا اور ‘‘ویلکم ٹو ڈسٹرکٹ چنیوٹ’’ کے خوبصورت انٹری گیٹ کی تعمیر کیلئے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ایم او آئی نعمان زاہد اور دیگر افسران کو کام میں مزید تیزی لانے، معیار کو برقرار رکھنے اور حفاظتی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایات کیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی داخلی حدود پر خوبصورت انٹری گیٹ کی تعمیر اور اطراف میں بیوٹیفکیشن کے کام مکمل کئے جائیں گے جس سے ضلع کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے لاہور روڈ بائی پاس چوک کا بھی دورہ کیا جہاں چوک کی بہتری، بحالی اور بیوٹیفکیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں