ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے انٹر تحصیل کبڈی مقابلوں کا افتتاح کر دیا

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے انٹر تحصیل کبڈی مقابلوں کا افتتاح کر دیا

شاہین سٹیڈیم میں شاندار افتتاحی تقریب، شائقین کی بڑی تعداد شریک

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے شاہین سٹیڈیم میں انٹر تحصیل کبڈی مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں شائقینِ کبڈی ، کھلاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

انٹر تحصیل کبڈی چیمپئن شپ کے مقابلے 26 اپریل تک جاری رہیں گے جن میں ہر تحصیل سے دو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ تمام میچز شام 7 بجے فلڈ لائٹس میں کھیلے جا رہے ہیں تاکہ شائقین رات کے وقت بھی مقابلوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے لاکھوں روپے کے انعامات بھی مقرر کئے گئے ہیں ۔ افتتاحی میچ کے ساتھ ہی سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہو گیا اور شائقین نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں