علی پورچٹھہ:گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

علی پورچٹھہ:گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ساروکی کا رہائشی خالد مسعود نا درا میں ملازم تھا ،گاڑی الٹنے سے ڈرائیور زخمی

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر)گوجرانوالہ روڈ پر سادہ چک سیم نالہ کے قریب تیز رفتار گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک سرکاری ملازم جاں بحق جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ایک موٹرسائیکل سوار سائیڈ روڈ سے اچانک مین روڈ پر آیا جسے بچانے کی کوشش میں گاڑی بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے دوسرے موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے میں گاڑی کا ٹائر برسٹ ہو گیا اور قلابازیاں کھاتی ہوئی قریبی کھیتوں میں جا گری جس کے باعث ڈرائیور بھی شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت خالد مسعود کے نام سے ہوئی جو ساروکی کے محلہ اسلام آباد کا رہائشی اور نادرا میں ملازم تھا، وہ روزانہ ڈیوٹی کیلئے گوجرانوالہ آتا جاتا تھا۔ لواحقین نے حادثے کو اتفاق سمجھتے ہوئے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں