آ رپی او کا دورہ سیالکوٹ ، کھلی کچہری کا انعقاد ، شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم

آ رپی او کا دورہ سیالکوٹ ، کھلی کچہری  کا انعقاد ، شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر نے ضلع سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ تھانہ سٹی ڈسکہ میں فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکارڈ اور بلڈنگ کا ملاحظہ کیا۔

گورنمنٹ گرلزکالج ڈسکہ کے آڈیٹوریم ہال میں کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنے اور متعلقہ افسر وں کو فوری، مؤثر اور شفاف کارروائی کے احکامات دئیے ۔ آر پی او نے ڈی پی او سیالکوٹ دوست محمد کے ہمراہ موٹرسائیکلوں پر حفاظتی وائر لگائیں اورشہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں