کمشنر کازیر زمین واٹر سٹوریج ٹینک منصوبہ کا جائزہ

کمشنر کازیر زمین واٹر سٹوریج ٹینک منصوبہ کا جائزہ

منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل ،کام کے معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے :محمد علی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر محمد علی نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور ایم ڈی واسا احد ڈوگر کے ہمراہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت لیاقت پارک میں جاری منصوبے کا دورہ کیا۔دورے کے دوران جناح سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں کے دوران نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے کیلئے زیرِ تعمیر زیرِ زمین واٹر سٹوریج ٹینک کے منصوبے کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا نے ڈی ایم ڈی واسا خرم نبیل بٹ کے ہمراہ منصوبے کی پیشرفت پر بریفنگ بھی دی۔حکام کے مطابق منصوبے سے نہ صرف زیرزمین پانی کی سطح میں بہتری آئے گی بلکہ بارش کے پانی کا بروقت اخراج ممکن ہو سکے گا جس سے شہری علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں شہر کی بیوٹیفکیشن سکیمز کی پیش رفت بارے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کو بہتر ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں