سکیورٹی کانسٹیبلز میں جدید موٹرسائیکلیں ، ہیلمٹ تقسیم

سکیورٹی کانسٹیبلز میں جدید  موٹرسائیکلیں ، ہیلمٹ تقسیم

ملتان (کرائم رپورٹر )سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ضلع بھر کے تھانوں میں نئے تعینات ہونے والے سکیورٹی کانسٹیبلز میں جدید موٹرسائیکلیں اور ہیلمٹ تقسیم کئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پولیس کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا اور ہنگامی حالات میں فوری رسپانس کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی  کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، محنت اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں۔سی پی او کا کہنا تھا کہ جدید سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف پولیس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا بلکہ شہریوں کو بھی بہتر سکیورٹی خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں