پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام دشمنی:جماعت اسلامی
لاہور(سیاسی نمائندہ) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔
اس مہم کا مقصد جماعت اسلامی کے پیغام کو ہر گلی، محلے اور ہر گھر کی دہلیز تک پہنچانا ہے ۔ کارکنان اور ذمہ داران بھرپور انداز میں اس مہم کو کامیاب بنائیں۔انہوںنے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے۔