کمشنر فیصل آباد کا تحصیل جڑانوالہ کا دورہ، منصوبے مکمل کرنیکی ہدایت

کمشنر فیصل آباد کا تحصیل جڑانوالہ کا دورہ، منصوبے مکمل کرنیکی ہدایت

ساڑھے 9ارب لاگت سے منصوبوں سے عوام کو ریلیف ملے گا :مسرت جبیں

فیصل آباد، جڑانوالہ(خصوصی رپورٹر، نمائندہ دنیا) کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے گزشتہ روز  تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کیا ور اس دوران میونسپل کمیٹی آفس میںاجلاس کی صدارت کی۔اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورایہ نے بریفنگ دی، چیف آفیسرز جڑانوالہ سمیت دیگر افسر بھی اجلاس میں موجود تھے ۔اس موقع پر ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ جڑانوالہ میں ساڑھے 9ارب روپے کی لاگت سے عوامی بہبود کے منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد جاری ہے، جس کے تحت پنجاب سٹیز پروگرام (پی سی پی )اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام(پی ڈی پی )کے متعدد پراجیکٹس مکمل کئے جارہے ہیں ، اس سے سیوریج سے متعلقہ دیرینہ عوامی مسائل حل ہونگے ۔کمشنر نے پراجیکٹس پر عملدرآمد میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔انہوں نے تقسیم کے زیرالتواء کیسز نمٹانے ،آبیانہ،زرعی انکم ٹیکس ودیگر مدات کی ریکوریز میں تیزی لانے کا بھی حکم دیا علاوہ ازیں کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کرکے مختلف وارڈز کا معائنہ بھی کیا۔ کمشنرویسٹ واٹر ٹریمنٹ پلانٹ کی زیرتعمیر سائٹ پر گئیں ۔انہوں نے جناح پارک کا بھی دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں