ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی کی ترقی، 1125کیسز کاجائزہ
لاہور(خبر نگار)ایجوکیشن اتھارٹی لاہور میں اساتذہ کی پروموشنز کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کیا گیا، جس میں ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی ترقیوں کے مجموعی طور پر 1125 کیسز کا جائزہ لیا گیا۔
ایجوکیشن اتھارٹی حکام کے مطابق جنرل کیڈر کے 1025 کیسز پر تفصیلی غور کیا گیا، جن میں میل آرٹس کے 323 اور میل سائنس کے 119 کیسز شامل ہیں، جبکہ فی میل آرٹس کے 476 اور فی میل سائنس کے 107 کیسز بھی زیر بحث آئے ۔