ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کئے جائیں، ڈپٹی کمشنر
ملتان ( وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے واسا کے میگا پراجیکٹس کا دورہ کرتے ہوئے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری سیوریج منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔۔
، اس موقع پر انہوں نے نشتر روڈ، اولڈ شجاع آباد روڈ اور حسن پروانہ روڈ پر ڈسپوزل اسٹیشنز اور پائپ لائن بچھانے کے جاری منصوبوں کی فیلڈ انسپکشن کی اور کام کی رفتار سمیت معیار کو چیک کیا، ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں جن کے تحت سیوریج اور انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔