ڈپٹی کمشنر مری کی تاجروں سے ملاقات ،مسائل سنے
مری(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایات کی روشنی میں ہول سیل ٹریڈرز اور۔۔
انجمن تاجران کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس ہوا ،مقامی مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی، قیمتوں کے استحکام، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر غور کیا گیا، تاجران کے مسائل سنے گئے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں ۔