آئی جی کی یو این مشن کیلئے سلیکشن اسسٹنس اینڈ اسیسمنٹ ٹیم کیساتھ ملاقات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اقوامِ متحدہ کے۔۔
مشن کے لئے پاکستان پولیس افسران کی تعیناتی کے سلسلے میں موجود سلیکشن اسسٹنس اینڈ اسیسمنٹ ٹیم کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں UNامن مشنز کے لیے افسران کے انتخاب کے معیار، پیشہ ورانہ تربیت اور بین الاقوامی معیار کے مطابق صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان پولیس افسران کی پیشہ ورانہ استعداد اور تربیت کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔