لاہور ، مکہ روڈ انیشیٹو کے تحت حج پروازوں کا سلسلہ جاری

 لاہور ، مکہ روڈ انیشیٹو کے تحت حج پروازوں کا سلسلہ جاری

عازمین کو تیز، آسان اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مکہ روڈ انیشیٹو کے تحت حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے ،حجاج کرام کو پاکستان ہی میں تمام سفری مراحل کی تکمیل کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ،اس اقدام کے تحت حج ویزا کے اجرا سے لے کر بائیومیٹرک تصدیق اور امیگریشن کے مراحل پہلے ہی مکمل کیے جا رہے ہیں،پروازیں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ روانہ ہو رہی ہیں،روانگی سے قبل حجاج کے طبی تقاضوں کی جانچ اور سامان کی کوڈنگ بھی کی جا رہی ہے ،مکہ روڈ انیشیٹو کا مقصد عازمین کو تیز، آسان اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے ،سعودی عرب پہنچنے پر حجاج کو بغیر کسی تاخیر کے ان کی رہائش گاہوں تک منتقل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں