آیت اللہ خامنہ ای عظیم شخصیت جبر کے نظام کو للکارا،ساجد نقوی
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) قائد ملت جعفریہ ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ شہید رہبر ایک بہت بڑی شخصیت تھے۔۔۔
ہمہ جہت شخصیت ،رہبر کو شہید کرنے کا اصل مقصد انقلاب اسلامی کاخاتمہ تھا جس نے للکارا سامراج کو،دنیا پر رائج نظام کو، غلامی کے نظام کو ، جبر کے نظام کو بے انصافی کے نظام کو اور طبقاتی تفریق کے نظام کو وہ نظام اس دنیا کے اندر موجود ہے اور اگر دنیا میں کسی نے ا س کو للکا را ہے تو اس پورے عرصے میں تو وہ انقلاب اسلامی نے للکارا ہے ۔ان خیالات کا اظہار جامعۃ المنتظر میں شہید رہبر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھیوں کے رسم چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔