نوشہرہ ورکاں :قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کی تقریبِ تقسیمِ انعامات
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کی دسویں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات مقامی مارکی میں منعقد ہوئی
جس میں لیگی رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا ، عرفان بشیر گجر ایم پی اے ، اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال، پرنسپل ساجد جمال خان، صدر تحصیل بار اظہر امتیاز کھرل، جنرل سیکرٹری سہیل رسول گجر ، معززینِ علاقہ، طلبا اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، میٹرک کے بورڈ امتحانات میں تحصیل بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی زریں امتیاز سمیت تمام کلاسز کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔