پیر مٹھا قبرستان میں مسائل جلد حل ہونگے :اے سی وزیر آ باد

پیر مٹھا قبرستان میں مسائل جلد حل ہونگے :اے سی وزیر آ باد

صفائی ستھرائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر بحال رکھا جائے گا :دورہ کے موقع پر گفتگو

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ کا قدیمی قبرستان پیر مٹھا کا دورہ،مسائل بارے دریافت کیا۔اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے پیر مٹھا قبرستان کا دورہ کیا اور جنازگاہ،واش روم سمیت قبرستان کی دیگر جگہوں کا معائنہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا اور قبرستان کو درپیش مسائل بارے دریافت کیا۔اس موقع پر سیاسی وسماجی شخصیت عمران سنی کمبوہ،حاجی محمد سرفراز لالہ،مہر ندیم،ظہیر کھوکھر،حاجی صفدر،رانا عرفان، حاجی رفیق،محمد سلیم انصاری،گورکن عامر ودیگر بھی موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پیر مٹھا قبرستان قدیمی قبرستان ہے اسکے درپیش مسائل کو جلد ہی حل کیا جائے گا صفائی ستھرائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر بحال رکھا جائے گا تاکہ اس مقدس مقام کا تقدس برقرار رہ سکے ۔اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ سے پیر مٹھا قبرستان کے ارد گرد حفاظتی دیوار بنوانے کا مطالبہ کیا تاکہ بارشی پانی اور سیوریج کے پانی سے قبریں محفوظ رہ سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں