8کرروڑ لاگت سے سرکاری کالونیو ں کی تعمیر شروع

8کرروڑ لاگت سے سرکاری کالونیو ں کی تعمیر شروع

230سٹاف کوارٹرز،52افسروں کی رہائش گاہیں بحال کی جائیں گی ، کمشنر

ملتان(وقائع نگار خصوصی )سرکاری ملازمین کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی اور رہائشی کالونیوں کی بہتری کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے وحدت کالونی میں روڈ نیٹ ورک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ منصوبے پر 8 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اسے 4 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 1960 میں قائم وحدت کالونی طویل عرصے سے جدید سہولیات سے محروم رہی ہے اور 400 کنال پر محیط اس کالونی میں بڑے پیمانے پر سڑکوں کی بحالی کا کام کبھی نہیں ہو سکا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کالونی میں 230 سٹاف کوارٹرز، 52 افسروں کی رہائش گاہیں اور ایک آفیسرز ہاسٹل موجود ہے ، تاہم قیام کے بعد سے اب تک صرف سالانہ مرمت تک محدود اقدامات کئے جاتے رہے  کمشنر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ سرکاری رہائشی کالونیوں کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کالونی میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور لائاینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے بھی عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق، ایڈیشنل کمشنر کریم بخش، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مبشر الرحمن، ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ارم سلیمی، اسسٹنٹ کمشنر فہد اریب، ایکسین بلڈنگ میاں افتخار سمیت دیگر سرکاری افسر اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں