زیادتی کیس ، مطلوب ملزم کی گرفتاری کے خوف سے خودکشی

زیادتی کیس ، مطلوب ملزم کی گرفتاری کے خوف سے خودکشی

کرمپور پولیس کا گھیراؤ، زیرِ تعمیر عمارت میں ملزم نے خود کو گولی مار لی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) تھانہ کرمپور پولیس کی کارروائی کے دوران زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ترجمان پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 198/26 میں ذہنی معذور 22 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں مطلوب ملزم عابد حسین کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او ملک زمان لیاقت کی سربراہی میں ٹیم نے خفیہ اطلاع پر موضع زور کوٹ کی ایک زیر تعمیر عمارت کا گھیراؤ کیا۔پولیس نے ملزم کو متعدد بار سرنڈر کرنے کی ہدایت کی تاہم اس نے گرفتاری دینے کے بجائے خود پر پستول تان لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتاری کے دباؤ اور خوف کے باعث ملزم نے موقع پر ہی خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کر کے نعش ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام راستے بند کر دیے گئے تھے اور کارروائی مکمل طور پر پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی۔ اہل علاقہ نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون کی عملداری اور انصاف کی فراہمی کے لیے یہ اقدام قابل تحسین ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں