شہر میں چوروں ، ڈکیتوں کا راج، شہری عدم تحفظ کا شکار

شہر میں چوروں ، ڈکیتوں کا راج، شہری عدم تحفظ کا شکار

گلگشت، شاہ شمس ، ممتاز آباد،نیوملتان،شاہ رکن عالم،بی زیڈ میں واقعات

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔ تھانہ گلگشت کے علاقے میں شوکت علی سے چار ڈاکوؤں نے نقدی، طلائی چین اور موبائل فون چھین لیا، جس کی مجموعی مالیت 16 لاکھ 80 ہزار روپے بتائی جاتی ہے ۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں مبشر حسین کے ٹاور سے نامعلوم افراد سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ، جبکہ ممتاز آباد میں علی جاوید سے جھپٹا مار کر موبائل چھین لیا گیا۔نیوملتان کے علاقے میں زاہد سے موٹرسائیکل گن پوائنٹ پر چھین لی گئی، جبکہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں وارث سے ڈاکو نقدی 23 ہزار روپے اور موبائل لے گئے ۔ دیگر واقعات میں گلگشت سے طاہر امین، بی زیڈ سے یاسر مسعود، کوتوالی سے علی حسن اور ڈی ایچ اے سے شفیع کی موٹرسائیکل و دیگر سامان چوری ہو گیا۔اسی طرح مختلف علاقوں میں موبائل فونز، نقدی، تار، بکرے ، سولر پلیٹیں، انورٹر اور دیگر قیمتی اشیاء بھی چوری کر لی گئیں۔ بستی ملوک، شجاع آباد، جلالپور   سیتل ماڑی، دولت گیٹ اور بدھلہ سنت سمیت متعدد علاقوں کے شہری متاثر ہوئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں