چنیوٹ مسجد میں کھلی کچہری، شہری مسائل سنے گئے

چنیوٹ مسجد میں کھلی کچہری، شہری مسائل سنے گئے

ڈی پی او کی متعلقہ افسروں کو درخواستوں پر دادرسی یقینی بنانے کا حکم

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعتہ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد اتفاق محلہ مصطفیٰ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر تھانہ سٹی پولیس، انچارج کمپلینٹ سیل اور دیگر پولیس افسران سمیت نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی، جبکہ متعلقہ افسروں کو درخواستوں پر دادرسی یقینی بنانے اور فالواپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے شرکاء کو پنجاب پولیس کی مختلف سروسز اور نئے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی اور شہریوں سے قانون پر عملدرآمد کی اپیل کی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی جرائم یا شکایت سے متعلق براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ روزانہ دوپہر 12 بجے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے ذریعے شہریوں کے مسائل سنتے ہیں اور عوام بلاجھجھک رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں