جامعہ محمدی شریف میں مولانا ذاکر ؒکی خدمات پرآگاہی سیمینار
چنیوٹ،بھوانہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )جامعہ محمدی شریف دارالحدیث آڈیٹوریم میں مجاہدِ ملت مولانا ذاکر رحمہ اللہ سیمینار ہوا جسکا موضوع بزرگانِ دین کا منہجِ رجال سازی تھا۔ مولانا امجد اقبال نے افتتاحی کلمات کہے ۔
ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ڈاکٹر نجم الحسن نے مولانا ذاکر کی ملی خدمات اور دعوت دین میں انکی کاشوں کو اُجاگر کیا۔ آخر میں صدر نشین جامعہ صاحبزادہ قمر الحق ضیائی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔