ماڈل کیٹل مارکیٹ کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت

ماڈل کیٹل مارکیٹ کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت

ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی عابد بھٹی کاکیٹل مارکیٹ نیاموآنہ کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب اتھارٹی عابد بھٹی نے ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کاجائزہ لیا۔انہوں نے کہا عید قربان کو شہر کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنانا اور عوامی توقعات سے بڑھ کر سروسز فراہم کرنی ہیں۔انہوں نے ماڈل کیٹل مارکیٹ کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کی اور موقع پر بیوپاریوں اور خریداروں سے بھی صفائی بارے دریافت کیا۔ڈسٹرکٹ منیجر عطا المحسن،تحصیل منیجر عبداللہ امجد اور فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر شاہزیب بھی ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں