کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا:ڈی پی او چنیوٹ
چناب نگر(نامہ نگار)ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل سننے کیلئے انکے قریب تھانہ جات میں کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں۔۔۔
جہاں لوگوں کے مسائل سن کر انکی دادرسی کی جا رہی ہے ، کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام میں اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔ کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔