ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سکریننگ کیمپ ،مفت طبی معائنہ

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں  سکریننگ کیمپ ،مفت طبی معائنہ

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تین روزہ چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ کے آخری روز شہریوں کی بڑی تعداد نے مفت طبی معائنہ اور سکریننگ کی سہولیات سے استفادہ کیا۔

ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے کیمپ کا دورہ کیا سہولیات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آنے والے تمام مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور سکریننگ کے عمل میں شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے۔ کیمپ کے دوران مختلف امراض کی مفت سکریننگ، ابتدائی طبی معائنہ، لیبارٹری ٹیسٹ اور ماہر ڈاکٹرز کی مشاورت فراہم کی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں