دکان سے 11 لاکھ روپے کا تانبا اور پیتل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاریگر نے دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا تانبا، پیتل اور دیگر سامان چوری کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مرید والا کے علاقے میں علی شیر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے دوران ملازمت اس کی دکان سے مبینہ طور پر 11 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا تانبا، پیتل اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے بھاری نقصان پہنچایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔