تجاوزات کیخلاف آپریشن،اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
سرگودھا روڈ کے علاقے میں سرکاری ٹیموں کو ہراساں کیاگیا،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لئے آنے والے اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف سرکاری ٹیموں کی جانب سے آپریشن کیا جا رہا تھا کہ اس دوران تجاوزات قائم کرنے والے ملزموں کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری ٹیموں کے ساتھ مزاحمت شروع کر دی گئی اور انہیں سرکاری امور کی انجام دہی سے روک دیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا گیا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔