سابقہ رنجش پر فائرنگ اور تشدد، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر مسلح افراد کی جانب سے شہری پر مبینہ طور پر فائرنگ کردی گئی۔
تھانہ بچیانہ میں ظہیر احمد نامی شہری نے بتایا کہ ملزمان نے اس کے بھائی کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہا، بعد ازاں اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔