گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹر سائیکل چور لے نکلے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے تلیاں والا روڈ پر کلیم اللہ نامی شہری کی جانب سے اپنے گھر کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کی گئی اور خود گھر کے اندر اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملزمان اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔