سابقہ رنجش:خاتون کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
ریحانہ کو ملزموں نے مارپیٹ کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی کی بناء پر خاتون کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ریحانہ کوثر نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔