غیر قانونی مویشی منڈی لگانے والے 4افراد کو گرفتار کر لیا گیا

غیر قانونی مویشی منڈی لگانے والے 4افراد کو گرفتار کر لیا گیا

پہاڑی گراؤنڈ کے قریب پولیس کی کارروائی ،ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر قانونی مویشی منڈی لگانے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے پہاڑی گراؤنڈ کے قریب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ جن کی جانب سے لگائی گئی غیر قانونی مویشی منڈی ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہی تھی۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں