پیر سید بہادر علی گیلانی کا سالانہ عرس مفتی علامہ خان محمد قادری کا خطاب

پیر سید بہادر علی گیلانی کا سالانہ عرس   مفتی علامہ خان محمد قادری کا خطاب

مکوآنہ (نمائندہ دنیا )آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ بہادریہ مکوآنہ میں معروف روحانی شخصیت پیر سید بہادر علی گیلانی کے سالانہ عرس کے موقع پر محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مفتی علامہ خان محمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے محبوب بندوں کی نسبت دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ۔ اولیاء کاملین سے تعلق رکھنے والوں کے درجات اللہ رب العزت بلند فرماتا ہے اور انہیں اپنے مقرب بندوں میں شامل کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات سراسر محبت، اخوت، بھائی چارے اور امن و سلامتی پر مبنی ہیں، یہی وجہ ہے کہ عوام انہیں اپنا مونس و غمخوار سمجھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں