مضر صحت کیچپ تیار کرنے والے یونٹ کو سیل کر دیا
رضا آباد کے علاقے میں قائم نجی یونٹ کو فوڈ اتھارٹی ٹیم نے چیک کیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور مضر صحت کیچپ تیار کرنے والے یونٹ کو سیل کر دیا گیا ہے ۔تھانہ رضا آباد کے علاقے میں قائم نجی یونٹ کو فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے چیک کیا گیا۔ جہاں غیر معیاری اور مضر صحت کیچپ کی تیاری اور خرید و فروخت کا عمل پایا گیا۔ جس پر یونٹ کو سیل کرکے مالک کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔