نوجوانوں کو قانون پسند بنانا وقت کی ضرورت :ڈاکٹر نوید عاطف

 نوجوانوں کو قانون پسند بنانا وقت کی ضرورت :ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ: اسلامیہ کالج میں پولیس کا گپ شپ سیشن، طلبہ میں شعور اجاگر کرنے پر زور

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور طلبہ کے محفوظ مستقبل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔اس سلسلے میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں پولیس کے زیر اہتمام طلبہ میں شعور اور روشن مستقبل کے فروغ کے لیے ایک گپ شپ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔سیشن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف، کالج اساتذہ کرام، طلبہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر قانون پسند شہریت، صحت و صفائی، تعلیم اور کیریئر کاؤنسلنگ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیشن کے دوران طلبہ نے ڈی پی او سے کھل کر سوالات کیے اور اپنے تعلیمی و پیشہ ورانہ مستقبل کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی۔

ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے طلبہ کی کیریئر پلاننگ اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سیشنز کا مقصد پولیس اور طلبہ کے درمیان فاصلے کم کرنا اور مثبت تعلق قائم کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو باشعور اور قانون پسند شہری بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، اور معاشرتی برائیوں سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں