500 ارب کے نئے ٹیکسز، مہنگائی کا طوفان آئیگا:چودھری سلیم

500 ارب کے نئے ٹیکسز، مہنگائی کا طوفان آئیگا:چودھری سلیم

غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ جائینگی ،حکومت اپنے شاہی اخراجات ختم کرے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرچودھری سلیم نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف آئندہ بجٹ میں نے آئی پی پیز کی لوٹ مار سے ستائے اور مہنگی بجلی سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے سولر صارفین پر مزید ٹیکس لگانے اوربجلی کے بلوں پر10فیصدمزید سر چارج لگانے کے فیصلہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے عوام کو لوٹنے کی قسم کھا رکھی ہے ۔500 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں سے مہنگائی کا بڑا طوفان آئے گا جو عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث ہو گا،حکومت اپنے شاہی اخراجات ختم کرے جو عوام پر ٹیکسوں کا ناجائز بوجھ ڈال رہی ہے ،حکومت اگرعوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو تکلیف بھی نہ دے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے ، جس سے عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسنے والے غریب عوام کیلئے روزمرہ کی اشیائے ضروریہ خریدنا مزید دشوار ہو گیا ہے ۔ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے ۔ آٹا، چینی، گھی، دالیں، سبزیاں اور پھل سب مہنگے ہو چکے ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں قوم کو حقیقی ریلیف فراہم کرے ، تنخواہوں اور پنشن میں سو فیصد اضافہ اور کم ازکم اجرت میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کااعلان کرے جبکہ تعلیم، صحت،زراعت کے ترقیاتی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں