ڈی سی کاڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ،طبی سہولیات کاجائزہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے طبی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ،طبی سہولیات، علاج معالجے اور ادویات دستیابی بارے دریافت کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے ، ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر اور ایم ایس ڈاکٹر شوکت کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کے بڑھتے دباؤ پرمزید طبی عملہ تعینات کیا جائے اور دستیاب جگہ میں اضافہ کرکے مریضوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔