غیر معیاری پیمائش، ناقص آلات کے استعمال، ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائیاں

غیر معیاری پیمائش، ناقص آلات کے استعمال، ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائیاں

ڈی او انڈسٹریز اور انکی ٹیموں کا دکانوں، بیکریوں اور پٹرول پمپس کا دورہ ، وزن اور پیمائش کے آلات چیک کئے ، صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے منظور شدہ آلات استعمال کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محکمہ انڈسٹریز کی طرف سے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور اوزان و پیمائش کو یقینی بنانے کیلئے پٹرول پمپس اور دکانوں کی موثر انسپکشن کا عمل جاری ہے ۔اس ضمن میں ڈی او انڈسٹریز ایم عرفان اور انکی ٹیموں نے مارکیٹوں، بازاروں، دکانوں، بیکریوں اور پٹرول پمپس کا دورہ کرکے وزن و پیمائش کے آلات چیک کئے اور غیر معیاری پیمائش،ناقص آلات کے استعمال اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ڈی او انڈسٹریز نے دکانداروں کوہدایت کی کہ وہ منظور شدہ اور درست وزن وپیمائش کے آلات استعمال کریں تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے ۔ دکانوں، بیکریوں اور پٹرول پمپس کی انسپکشن کا عمل جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں