محمد شعیب زیلدار کی ایکسین فیسکو اسد علی شاہ کو گریڈ 19 میں ترقی پر مبارکباد
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد شعیب زیلدار نے فیسکو جڑانوالہ کے ایکسین اسد علی شاہ کو گریڈ 19 میں ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں محمد شعیب زیلدار نے کہا کہ اسد علی شاہ کی ترقی ان کی محنت، قابلیت، دیانتداری اور محکمانہ خدمات کا اعتراف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسد علی شاہ نے دورانِ سروس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام دوست رویے کے ذریعے محکمہ اور صارفین کے درمیان بہتر روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔محمد شعیب زیلدار نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسد علی شاہ اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی جذبے ، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ خدمات انجام دیتے ہوئے ادارے کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔انہوں نے اسد علی شاہ کی مزید کامیابیوں، صحت و سلامتی اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ترقی پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے ۔