ماتمی جلوسوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فیسکو متحرک
ٹرانسفارمرز اور بجلی کی تاروں کا جائزہ، غیر ضروری لٹکتی تاریں ہٹانے کی ہدایت
سمندری (نمائندہ دنیا)ایامِ محرم الحرام میں ماتمی جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے فیسکو حکام نے جلوس کے راستوں اور امام بارگاہ درِ عباس کا دورہ کیا اور بجلی سپلائی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایس ڈی او فیسکو سٹی سب ڈویژن عدنان سلیم نے بجلی کی تاروں اور ٹرانسفارمرز کی چیکنگ کے دوران فیسکو عملے کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق عشرہ محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے فیسکو سمندری کی جانب سے مکمل پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے فیسکو اہلکاروں کو غیر ضروری اور لٹکتی ہوئی تاریں فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت بھی کی تاکہ جلوسوں کے شرکاء کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔