نیازی ٹاؤن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، سڑکیں کلیئر

نیازی ٹاؤن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، سڑکیں کلیئر

سبزی، فروٹ اور دیگر ریڑھیاں سڑکوں سے ہٹا دی گئیں ،عوام کاخراج تحسین

راولپنڈی (دنیا رپورٹ) نیازی ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، سڑکیں کلیئر،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایات پر ٹریفک پولیس نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ، غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ،سبزی، فروٹ اور دیگر اشیاء کی ریڑھیاں سڑکوں سے ہٹا دی گئیں تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے ۔آپریشن میں ڈی ایس پی طیب، انسپکٹر منظر کاظمی،سب انسپکٹر شعیب اور ٹریفک پولیس کی دیگر نفری نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران تجاوزات قائم کرنے والوں کو آئندہ ایسی سرگرمیوں سے باز رہنے کی ہدایت بھی کی گئی۔اہلِ علاقہ نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سراہا ۔سی ٹی او نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے بہتر نظام کے لیے تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں