بچوں سے مشقت کا خاتمہ،تعلیم کا فروغ ہماری ذمہ داری ،حنیف عباسی

بچوں سے مشقت کا خاتمہ،تعلیم کا فروغ ہماری ذمہ داری ،حنیف عباسی

والدین، اساتذہ، سماجی اداروں اور نجی شعبے کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ،خصوصی پیغام

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیرِ ریلو ے حنیف عباسی نے کہاہے کہ بچوں سے مشقت کا خاتمہ اور تعلیم کا فروغ ہماری قومی ذمہ داری ہے ، ہر بچہ قلم، کتاب اور روشن مستقبل کا حق دار ہے ، بچوں کو مزدوری نہیں تعلیم دینی ہوگی، چائلڈ لیبر معاشرتی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ، اس کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں ,بچوں کا محفوظ، باوقار اور تعلیم یافتہ مستقبل ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی دن برائے انسدادِ چائلڈ لیبر کے موقع پر خصوصی پیغام میں کیا، وزیرِ ریلوے نے کہا کہ آج کا دن اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ کسی بچے کو غربت کے باعث تعلیم سے محروم نہیں ہونے دیں گے ، بچوں کے استحصال کے خاتمے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومتِ پاکستان کی کوششیں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، بچوں سے مشقت کے خاتمے کے لیے والدین، اساتذہ، سماجی اداروں اور نجی شعبے کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں