ڈی آئی جی کاریڈ زون کے ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈی آئی جی کاریڈ زون کے ڈیوٹی  پوائنٹس کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد(این این آئی)ڈی آئی جی جواد طارق اور ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے ریڈ زون کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔۔۔

سکیورٹی انتظامات اور چیکنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دینے کی ہدایت کی۔مزید براں مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلو ں اور افراد کی مؤثر چیکنگ یقینی بنانے ، سکیورٹی کے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں