پینسرہ و گردونواح میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کا انکشاف

پینسرہ و گردونواح میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کا انکشاف

شہریوں کا انتظامیہ سے کارروائی اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ

پینسرہ (نمائندہ دنیا)پینسرہ، سدھار، دھاندرہ نیو سبز منڈی اور گردونواح میں ایل پی جی کی مبینہ بلیک مارکیٹنگ کے باعث شہریوں کو مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔سوشل میڈیا پر زیر گردش اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں ایل پی جی 600 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے ، جبکہ سرکاری نرخ 308 روپے فی کلو مقرر ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد مقامات پر ایل پی جی کی دستیابی محدود ہونے کے باعث دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جس سے گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

عوامی حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض عناصر مصنوعی قلت پیدا کر کے ناجائز منافع کما رہے ہیں۔شہریوں نے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخوں پر گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور دیگر متعلقہ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں