حسن ابدال،غیرت کے نام پر باپ نے رشتہ کے تنازع پر بیٹی قتل کر ڈالی

حسن ابدال،غیرت کے نام پر باپ  نے رشتہ کے تنازع پر بیٹی قتل کر ڈالی

حسن ابدال (اے پی پی) حسن ابدال کے نواحی علاقے غرشین میں غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے اپنی 16سالہ سگی بیٹی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ غرشین کے علاقے میں پیش آیا۔، جہاں باپ اور بیٹی کے درمیان شادی یا رشتے کے معاملے پر شدید تلخ کلامی ہوئی۔ بات بڑھنے پر ملزم نے طیش میں آ کر اپنی نوجوان بیٹی پر سیدھی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...