28مقامات پر خدمات فراہم کرنیوالی سہولت وینز کا شیڈول جاری
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی)شہریوں کی دہلیز پر لائسنسنگ اور پولیس سے متعلقہ خدمات فراہم کرنے کیلئے 15جون سے 21جون تک وفاقی دارالحکومت میں 28مقامات پر اپنی سہولت وینز اور پولیس سٹیشن آن وہیلز (پی ایس آن وہیلز) تعینات کرے گی۔
موبائل یونٹ صبح 8:30بجے سے شام 4:30بجے تک کام کرتے رہیں گے۔ فراہم کردہ سہولیات میں لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ لائسنس اور ڈرائیونگ ٹیسٹ شیٹس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس آن وہیلز کی فراہم کردہ سہولیات میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجرا، دستاویزات کی گمشدگی، لرنر پرمٹ، لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس شامل ہیں جبکہ آئی ٹی پی سہولت وین ٹریفک سے متعلق مختلف خدمات فراہم کریں گی۔