ڈی پی او چنیوٹ کی جامع مسجد اقصیٰ میں کھلی کچہری
مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد پر زور
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعۃ المبارک کے موقع پر جامع مسجد اقصیٰ جھنگ روڈ چنیوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی، انچارج کمپلینٹ سیل، دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو فوری دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی جبکہ کمپلینٹ سیل کو درخواستوں پر بروقت کارروائی اور فالواپ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
اس موقع پر ڈی پی او نے شرکاء کو پنجاب پولیس کی مختلف سروسز کے حوالے سے بریفنگ دی اور نئے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے عملدرآمد کی ہدایت کی۔خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری کا مقصد عوام کے قریب جا کر ان کے مسائل سننا اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے ۔ شہری جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں سے متعلق پولیس کو اطلاع دے سکتے ہیں، ان کی دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔