کامران ڈوگر کا گورنمنٹ دانش سکول جڑانوالہ کا سرپرائز وزٹ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)منسٹر ایجوکیشن اینڈ ہائر ایجوکیشن کے مانیٹرنگ آفیسر اور سپیشل اسکواڈ ممبر کامران ڈوگر نے گورنمنٹ دانش سکول جڑانوالہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے سکول کی سائنس لیبارٹری کا خصوصی دورہ کیا اور طلبہ کے عملی تجربات (پریکٹیکلز) کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔کامران ڈوگر نے اساتذہ اور سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور عملی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی معیار کی بہتری اور سرکاری تعلیمی اداروں کی مؤثر نگرانی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔اس موقع پر سکول انتظامیہ نے مانیٹرنگ آفیسر کو ادارے کے تعلیمی اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔