ٹوبہ :ڈی سی کا امتحانی مراکز کا دورہ نظم و ضبط یقینی بنانے کی ہدایت

ٹوبہ :ڈی سی کا امتحانی مراکز کا دورہ  نظم و ضبط یقینی بنانے کی ہدایت

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ڈی پی ایس گرلز اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جھنگ روڈ بوائز امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے امتحانی عمل، سکیورٹی، طلبہ کو سہولیات، عملے کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ امتحانات میں شفافیت، میرٹ اور نظم و ضبط ہر صورت یقینی بنایا جائے اور م¶ثر نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی غفلت یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں