چنیوٹ :ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی واساکاشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

چنیوٹ :ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی واساکاشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

بارش کے بعد نکاسی آب کے اقدامات کا جائزہ ،مشینری کا معائنہ بھی کیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے بعد نکاسی آب کے اقدامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران نکاسی آب، فیلڈ عملے کی کارکردگی اور مشینری کا معائنہ کیا گیا۔ ایم ڈی واسا نے جاری آپریشن پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کسی بھی علاقے میں بارشی پانی کھڑا نہ رہے اور نکاسی آب کے بعد صفائی ستھرائی بھی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل ہمہ وقت تیار رکھنے کی تاکید کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں